اسلام آباد۔27 مئی(اے پی پی ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ سیاسی و اقتصادی استحکام کے لیے ٹرتھ اینڈ ری کنسلیشن کمیشن کا قیام بہترین قومی مفاد میں ہوگا۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کمیشن کا قیام تیز ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے بھی بے حد ضروری …
سیاسی و اقتصادی استحکام کے لیے ٹرتھ اینڈ ری کنسلیشن کمیشن کا قیام بہترین قومی مفاد میں ہوگا،سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک
اسلام آباد۔27 مئی(اے پی پی ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ سیاسی و اقتصادی استحکام کے لیے ٹرتھ اینڈ ری کنسلیشن کمیشن کا قیام بہترین قومی مفاد میں ہوگا۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کمیشن کا قیام تیز ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے بھی بے حد ضروری ہے۔ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ ملکی ترقی اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے اس کمیشن کے قیام کو یقینی بنائیں۔









