سیاسی پارٹیاں مسائل کے حل کےلئے حکومت اور عوام کے درمیان برج کا کام کریں،نگران صوبائی اطلاعات جان اچکزئی

136
information minister, Balochistan
information minister, Balochistan

کوئٹہ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی):نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے سیاسی پارٹیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مسائل کے حل کےلئے حکومت اور عوام کے درمیان برج کا کام کریں تاکہ عوامی مسائل کا بہترین حل ممکن ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ نگران صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی قیادت میں عوامی مسائل کے موثر حل کیلیے کوشاں ہے۔تعلیم، صحت و دیگر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ گورننس سے متعلقہ مسائل، پاسپورٹ، نادرا، ادویات کے مسائل جلد حل کیے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے چمن میں دھرنے کے شرکاءسے ملاقات کے دوران کیا۔ نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ پر امن احتجاج ہر کسی کا جمہوری حق ہے اور ہم شرکاءکے تمام تر جائز مطالبات اور مسائل کے موثر حل کےلیے سرگرم عمل ہیں۔ بنیادی انسانی ضروریات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے کے شرکاءسے مذاکرات کا یہ دوسرا دور ہے جس میں صوبائی وزیر نے شرکاءکو تمام تر جائز مطالبات کے حل کےلیے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کروائی اور مزاکرات کو جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ حکومت وقت اپنے ہمسایہ ممالک سے تجارت کو فروغ دینے کی خواں ہے بارڈرز پر مارکیٹ قائم کی جائیں گی

تاکہ تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔ لیکن سمنگلنگ کو ہر صورت روکا جائے گا۔ ون ڈاکیومنٹ رجیم کو رائج العمل کر کے عوام کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ غیر قانونی تارکین وطن کو اپنے وطن واپس بھیجا جائے گا۔ لیکن قانون کے تقاضوں پر پورا اترنے والے افراد کو بلکل بھی تنگ نہیں کیا جائے گا۔ نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا کہ مسائل کے جامع اور موثر حل کےلئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کمیٹی بھی قائم کی ہے بہت جلد چمن کی عوام کو خوشخبری سننے کو ملے گی۔

صحت، تعلیم، ادویات، اور نادرا سے منسلک شرکاءکے جائز مسائل کا حل جلد نکالا جائے گا۔ یاد رہے کہ آج بروز بدھ نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے چمن کا دورہ کیا اور دھرنے کے شرکاءسے بہترین ماحول میں مزاکرات کیے اور مسائل سنے اور جائز مطالبات کے حل کےلئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کروائی۔ صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ ریاستی پالیسیوں پر عملدرآمد کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ پاکستان، ایران اور افغانستان سے ضروری اشیاءکی تجارت کو فراغ دیتے ہوئے بہترین تعلقات استوار کرئے گا۔ ریاست سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بارڈرز پر امدورفت کو ون ڈاکیومنٹ رجیم کے ذریعے قانونی حثیت دی رہی ہے جو کہ ہمارے وسیع تر مفاد میں ہے۔