سیالکوٹ۔ 30 اپریل (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے قتل کے مقدمہ کا انتہائی مطلوب اشتہاری ملزم بیرون ملک آزربائیجان (باکو) سے گرفتار کر لیا۔
ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق 2019 میں پیرس روڈ پر مسلح ملزمان نے سجاد حسین دھدرا ایڈووکیٹ کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا اشتہاری ملزم ذیشان نواز وقوعہ کے بعد بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔
ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی خصوصی ہدایت پر ملزم کے ریڈوارنٹ جاری ہوئے اور سپیشل ٹیم کی مدد سے ملزم ذیشان نواز کو بیرون ملک آزربائیجان (باکو) سے گرفتار کر لیا اور مذید تفتیش شروع کر دی۔