28.8 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 3, 2025
ہومزرعی خبریںسیالکوٹ،منہ کھرجانوروں کی ایک متعدی بیماری ہے،ڈاکٹر محمد وسیم

سیالکوٹ،منہ کھرجانوروں کی ایک متعدی بیماری ہے،ڈاکٹر محمد وسیم

- Advertisement -

سیالکوٹ۔2مئی (اے پی پی):ایڈیشنل ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سیالکوٹ ڈاکٹر محمد وسیم نے کہا ہے کہ منہ کھرکی بیماری اگرچہ جانوروں اور مویشیوں کو بہت حد تک جسمانی نقصان پہنچانے کا موجب بن سکتی ہے تاہم بروقت علاج کر کے جانوروں میں منہ کھر کی بیماری پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر نے بتایا کہ منہ کھرجانوروں کی ایک متعدی بیماری ہے جس کا وائرس منہ، معدہ اور کھروں کے درمیان حملہ کر تا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھینسوں اور گائیوں میں زبان، تالو، مسوڑھوں اور کھریوں کے درمیان چھالے بن جاتے ہیں اسی طرح بھیڑ بکریوں کے منہ میں سرخ دھبے نمو دار ہونا شروع ہو جاتے ہیں اور رالیں بھی بہنے لگتی ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید بتایا کہ اس بیمار ی کی وجہ سے جانور خوراک کھانا بند کر دیتے ہیں اور انہیں تیز بخار ہونے کے علاوہ ان میں دودھ کی کمی بھی واقع ہوجاتی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591165

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں