18.8 C
Islamabad
اتوار, فروری 23, 2025
ہومعلاقائی خبریںسیالکوٹ،پتنگ فروشی اور پتنگ بازی کرنے والے2افراد گرفتار،119پتنگیں اور ڈوریں برآمد

سیالکوٹ،پتنگ فروشی اور پتنگ بازی کرنے والے2افراد گرفتار،119پتنگیں اور ڈوریں برآمد

- Advertisement -

سیالکوٹ۔23فروری (اے پی پی):سیالکوٹ کے تھانہ صدر کے علاقہ میں پولیس نے پتنگ فروشی اور پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2افرادکو گرفتار کرتے ہوئے 119پتنگیں اور متعدد ڈوریں قبضہ میں لے لیں۔ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ گنہ سے پولیس نے پابندی کے باوجود پتنگ فروشی کرنے والے عمران سے100پتنگیں اور ہندل سے کاشف سے19پتنگیں اور تین رول ڈوریں قبضہ میں لیتے ہوئے انہیں گرفتار کیا اور مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565043

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں