سیالکوٹ،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی شہر کے داخلی راستوں پر ناکہ بندی،24سولیٹر مضر صحت دودھ اور کھویا تلف کردیا

205
Punjab Food Authority

foodpanjab foodسیالکوٹ۔ 12 دسمبر (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی سیالکوٹ کی ڈیری سیفٹی ٹیموں نے علی الصبح شہر کے داخلی راستوں پر ناکہ بندی کرتےہوئے 24سو لیٹر سے زائد غیر معیاری و مضر صحت دودھ اور بھاری مقدار میں کھویا تلف اور ایک لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائدکردیے۔

ترجمان فوڈاتھارٹی کے مطابق منگل کی صبح ڈسکہ اور سمبڑیال میں ناکہ بندی اور سٹی ایریا میں ملک شاپس کی چیکنگ کے دوران 25ہزار لیٹر سے زائد دودھ کو چیک کیا۔ انہوں نے بتایاکہ اس موقع پر24سو لیٹر سے زائد مضر صحت دودھ، بھاری مقدار میں کھویا تلف کرکے ایک لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ایکشن موقع پر کیے گئے ٹیسٹ میں ان اشیا کے ناقص ہونے پر لیا گیا، دودھ میں پانی کی ملاوٹ اور قدرتی چکنائی کی کمی پائی گئی، اس غیر معیاری ملاوٹی دودھ کو ملحقہ علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔

انہوں نے کہا کہ دودھ کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں، ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا،شہری گھر میں دودھ کو استعمال سے قبل پنجاب فوڈ اتھارٹی دفتر سے ٹیسٹ لازمی کروائیں۔