سیالکوٹ۔29اکتوبر (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے کاشتکاروں کو جوکی کاشت نومبرکے آغاز سے شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکار گندم کی فصل کیساتھ ہی جوکی فصل کاشت کرکے بہترین پیداوار حاصل کر سکتے ہیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)سیالکوٹ ڈاکٹر راناقربان علی ”اے پی پی“کوبتایا کہ جوکی فصل کی اہمیت نہ صرف زمین کی ہیئت اورساخت میں بہتری آتی ہے بلکہ اس کی غذا انسانی صحت کے لئے مفید ترین قرار دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ اعلیٰ معیار کی بہترین پیداوار حاصل کرنے کے لئے جو کی جدید ترین اقسام کی کاشت کو ترجیح دیں۔
انہوں نے کہا کہ جو کی کاشت کے لئے صاف ستھرا صحتمند بیج 30سے 35کلو گرام فی ایکڑ جس کا اگاؤ 80 سے 85فیصد سے کم نہ ہو استعمال کیاجائے تاکہ جوکی بمپرکراپ حاصل ہوسکے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=518359