سیالکوٹ،کاشتکاروں کو وسط اپریل تک بوائی سے قبل بھنڈی توری کے بیج کو پھپھوند کش زہر لگانے کی ہدایت

166
Okra tori
Okra tori

سیالکوٹ۔3اپریل (اے پی پی):محکمہ زراعت نےکاشتکاروں کو وسط اپریل تک بوائی سے قبل بھنڈی توری کے بیج کو پھپھوند کش زہر لگانے کی ہدایت کی ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول محکمہ زراعت ڈاکٹر مقصود احمدنے اے پی پی کو بتایا کہ بھنڈی توری موسم گرما کی ایک نقد آور اور مقبول ترین سبزی ہے اور اس کی کاشت کا موزوں ترین وقت مارچ سے وسط اپریل تک ہوتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ چونکہ پچھیتی بوائی کی صورت میں فصل پر جڑ اکھیڑاسمیت مختلف بیماریوں کے حملے کا خدشہ رہتا ہے لہٰذا کاشتکار بھنڈی توری کی پچھیتی کاشت سے قبل بیج کو ڈائی تھین یا کوئی دوسری پھپھوند کش زہر لگا لیں اور اگر کھیت میں فصل پرپیلا روگ بیماری ظاہر ہو تو کانفیڈارکا سپرے کریں۔