سیالکوٹ،کاشتکاروں کو ٹماٹرکی کاشت پنیری کے ذریعے کرنے کی ہدایت

141
tomato farmers
tomato farmers

سیالکوٹ۔6مارچ (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ٹماٹرکی کاشت پنیری کے ذریعے کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار اچھی پیداوارحاصل کرنے کے لئے 30 سے 35روز عمرکی پنیری کوماہرین کی سفارشات کے مطابق پٹڑیوں پر مناسب فاصلے پرمنتقل کردیں جبکہ موسم گرمامیں اگائی جانیوالی سبزیوں کی کاشت کا بہترین وقت مارچ کا رواں مہینہ ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع)سیالکوٹ جواہر علی نے”اے پی پی“کوبتایا کہ کاشتکار کریلا‘ گھیا کدو‘چپن کدو‘گھیاتوری‘ تروکھیرے کی کاشت پٹڑیوں کی ایک جانب جبکہ بھنڈی توری کی کاشت پٹڑیوں کی دونوں جانب کرسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ موسم گرماکی سبزیوں کی کاشت کیلئے ایسی اقسام کا بیج منتخب کیاجائے جو ہمارے موسمی حالات کے مطابق بہتر اگاؤ کاحامل اور کیڑے مکوڑوں سمیت مختلف بیماریوں کیخلاف بھرپور قوت مدافعت رکھتاہو۔انہوں نے کہا کہ موسم گرما کی سبزیوں کی کاشت کیلئے نامیاتی مادوں والی زرخیزمیرا زمین کا انتخاب کیاجائے جس میں پانی کا اچھانکاس ہونا بھی ضروری ہے۔