سیالکوٹ۔18فروری (اے پی پی):سیکرٹری آر ٹی اے مظفر حیات کی زیر قیادت انسداد سموگ کے لیے جاری خصوصی مہم کے دوران ٹیم نے دھواں چھوڑنے والی14گاڑیوں کے چالان کیے جبکہ کئی گاڑیوں کو تھانوں میں بند کر دیا گیا ۔
ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین کی ہدایت پر سیکرٹری آر ٹی اے مظفر حیات نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کے ہمراہ سیالکوٹ کی مختلف شاہراہوں پر ٹرکوں سمیت 70سے زائد بڑی گاڑیوں کی چیکنگ کی اور دھواں چھوڑنے والی 14 گاڑیوں پر بھاری جرمانے عائد کر دیے اور متعددگاڑیوں کو تھانوں میں بند کر دیا گیا ہے۔
سیکرٹری آر ٹی اے نے 10 گاڑیوں کو وہیکل انسپکشن سنٹر سے فٹنس سرٹیفکیٹ پیش کرنے کا پابند بھی کیا ہے۔