سیالکوٹ، دوہرے قتل میں مطلوب ملزم گرفتار

161
Criminal arrested
Criminal arrested

سیالکوٹ۔ 24 جولائی (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دوہرے قتل میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ حاجی پورہ نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے غیرت کے نام پردوسری بیوی اور ساس کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے ملزم ذیشان کوگرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ نے کہا کہ شہر کا امن تباہ کرنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا، قاتل و جرائم پیشہ جہاں بھی چھپے گئے ان کو تلاش کر کے قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔