سیالکوٹ۔13اگست (اے پی پی):ریسکیو 1122 سیالکوٹ نے سیکٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر کی خصوصی ہدایت پر نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر ان میں شعور اجاگر کرنے کے لیے ریلی کا انعقاد کیا ۔
بعدازاں تربیتی سیشنز کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی طور پر سی پی آر کی تربیت دی گئی تا کہ کسی بھی حادثہ کی صورت میں بروقت طبی امداد مہیا کر کے قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جا سکے۔ ریسکیورز نے ریسکیو سکاوٹس کے ساتھ ملکر پودے بھی لگائے تا کہ ملک کو سر سبز و شاداب بنانے میں نوجوان اپنا کردار ادا کریں۔