ایران کو کشیدگی کم کرنے پر آمادہ کریں، امریکا کا اتحادیوں پر زور

انقرہ ۔13اگست (اے پی پی):ترکیہ میں امریکی سفیر جیف فلیک نے کہا کہ امریکا نے ایران کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنے والے اپنے اتحادیوں سے کہا ہے کہ وہ ایران کو کشیدگی میں کمی پر آمادہ کریں۔ رائٹرز کے مطابق انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہم اپنے ان تحادیوں ، جن کے تعلقات ایران کے ساتھ ہیں ، پر زور دیتے ہیں کہ وہ ایران کو کشیدگی …

انقرہ ۔13اگست (اے پی پی):ترکیہ میں امریکی سفیر جیف فلیک نے کہا کہ امریکا نے ایران کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنے والے اپنے اتحادیوں سے کہا ہے کہ وہ ایران کو کشیدگی میں کمی پر آمادہ کریں۔

رائٹرز کے مطابق انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہم اپنے ان تحادیوں ، جن کے تعلقات ایران کے ساتھ ہیں ، پر زور دیتے ہیں کہ وہ ایران کو کشیدگی کم کرنے پر آمادہ کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکااس کشیدگی میں کمی کو یقینی بنانے کی مکمل کوشش کررہاہے۔