سیالکوٹ۔2اپریل (اے پی پی):سیالکوٹ میں گزشتہ رات یوم شہادت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہہ کی مناسبت سے منعقدہ مجالس و جلوسوں میں ریسکیو 1122 و ریسکیو محافظین نے میڈیکل کوریج فراہم کی۔
ترجمان ریسکیو سیالکوٹ کے مطابق مرکزی جلوس امام بارگاہ بتول زاہرہ اڈہ پسروریاں سے برآمد ہواجو بعدازاں اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی زیر نگرانی ریسکیو موبائل ٹیمیں و ایمبولینسسز میڈیکل کوریج مہیا کر تی ر ہیں تا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا جا سکے۔