22.1 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںسیالکوٹ، سیزن 2024-25 انڈر 15،انڈر 17 انڈر 19 کے ٹرائلز پاکستان کرکٹ...

سیالکوٹ، سیزن 2024-25 انڈر 15،انڈر 17 انڈر 19 کے ٹرائلز پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام سی ایس ایس کرکٹ گراؤنڈ میں شروع ہو گئے

- Advertisement -

سیالکوٹ۔ 20 جنوری (اے پی پی):صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ ملک فیصل خورشید نے کہا کہ سیزن 2024.25 پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام انڈر 15،انڈر 17 انڈر 19 کے ٹرائلز شروع ہو گئے ہیں۔انڈر 15 کے ٹرائلز مورخہ 20 جنوری بروز سوموار کو سی ایس ایس کرکٹ گراؤنڈ میں صبح 10 بجے سٹارٹ ہوئے، جس میں یکم ستمبر 2009 کے بعد کی پیدائش والے بچے اور یکم ستمبر 2012 تک پیدائش والے بچے حصہ لینے کے اہل تھے،انڈر 17 کے ٹرائلز مورخہ 21 جنوری بروز منگل کو سی ا یس ایس کرکٹ گراؤنڈ میں صبح 10 بجے شروع ہوں گے جس میں یکم ستمبر 2007 کے بعد کی پیدائش والے بچے اور یکم ستمبر 2011 تک پیدائش والے بچے حصہ لینے کے اہل ہونگے جبکہ انڈر 19 کے ٹرائلز مورخہ 22 جنوری بروز بدھ کو CSS کرکٹ گراؤنڈ میں صبح 10 بجے سٹارٹ ہونگے جس میں یکم ستمبر 2006 کے بعد کی پیدائش والے بچے اور یکم ستمبر 2010 تک پیدائش والے بچے حصہ لینے کے اہل ہونگے۔

اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن نے کہا کہ سب کھلاڑی اوریجنل B فارم اور اسکی کاپی اوریجنل سمارٹ کارڈ اور اسکی فوٹو کاپی ساتھ لے کر آئیں اور جو پلیرز سلیکٹ ہو جائیں گے انکی پاسپورٹ سائز کی تصویر لی جائے گی ، اگر کسی کے پاس سمارٹ کارڈ نہیں ہے تو وہ سلیکٹ ہو جاتا ہے تو اس کے لیے سمارٹ کارڈ ضروری ہے توہ مقررہ وقت میں بنا کر دے گا ،اگر کسی کے پاس ڈاکومنٹس نہیں ہیں تو وہ ٹیم میں سلیکٹ نہیں ہو سکے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ سیالکوٹ کے رہائشی بچے ہی ڈسٹرکٹ سیالکوٹ کی طرف سے ٹرائلز میں حصہ لے سکتے ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=548866

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں