23.7 C
Islamabad
بدھ, اپریل 2, 2025
ہومضلعی خبریںسیالکوٹ، عید الفطر کے موقع پر شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ...

سیالکوٹ، عید الفطر کے موقع پر شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہا

- Advertisement -

سیالکوٹ۔ 31 مارچ (اے پی پی):ملک بھر کی طرح ضلع سیالکوٹ میں بھی عید الفطر مذہبی جوش و خروش اور عقید ت و احترام سے منائی گئی، ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ضلع بھر میں ایک ہزار807 مقامات پر نماز عید الفطر کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جن کی سیکورٹی کے لئے آئی جی پنجاب کے احکامات اور آر پی او ڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایات کی روشنی میں ڈی پی او فیصل شہزاد نے فول پروف انتظامات کروائے تھے جنہیں جدید سائنسی ٹیکنالوجی سے مسلسل مانیٹر کیا جا رہا تھا۔

پولیس افسران و ملازمین پوری مستعدی اور جانفشانی سے اپنی ڈیوٹی پر مامور رہے اور نماز عید کے اجتماعات کے دوران سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577509

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں