سیالکوٹ، قدیمی تاریخی گردوارہ بابے دی بیری پر بیرون ملک سے سکھ یاتریوں کی آمد، مذہبی رسومات کی ادائیگی

51
Sikh pilgrims
Sikh pilgrims

سیالکوٹ۔ 14 اپریل (اے پی پی):سیالکوٹ میں قدیمی تاریخی گردوارہ بابے دی بیری پر بیرون ملک سے سکھ یاتری اپنی مذہبی رسومات کے لیے تشریف لائے۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق بیرون ملک سے آئے سکھ یاتریوں نے بابے بیری گردوارہ پر اپنی مذہبی رسومات ادا کیں۔ اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سکھوں کے ٹیم لیڈر کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان آ کر بہت سکون حاصل ہوتا ہے اور یہاں پر ہمیں اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے کافی پر سکون اور شاندار انتظامات فراہم کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی سیالکوٹ آمد پر بھی ہمیں بہترین سیکیورٹی انتظامات فراہم کیے گئے ہیں جس پر ہم سیالکوٹ پولیس سمیت انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔