24.8 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںسیالکوٹ، ممکنہ سیلاب و بارشوں کے باعث ریسکیو 1122 ہائی الرٹ، تمام...

سیالکوٹ، ممکنہ سیلاب و بارشوں کے باعث ریسکیو 1122 ہائی الرٹ، تمام فلڈ سیکٹرز پر ٹیمیں تعینات

- Advertisement -

سیالکوٹ ۔ 26 اگست (اے پی پی):پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 سیالکوٹ کو حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ نالوں اور دریاؤں میں طغیانی کے باعث پانی کی سطح بلند ہو گئی ہے۔ترجمان ریسکیو 1122سیالکوٹ کے مطابق ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ نے نالہ ڈیک اور گردونواح کا دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لیا جبکہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے تمام ریسکیورز کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔

سیالکوٹ تحصیل میں فلڈ سیکٹرز سید پور توی، چپراڑ، ہیڈ مرالہ اور بجوات پر ریسکیو ٹیمیں تعینات ہیں۔ تحصیل پسرور میں چہور، نورپور سیفن، کلووال سیداں اور پنہوالی ٹہہ پر، جبکہ سمبڑیال میں رندھیر بھاگڑیاں اور شہبازپور پر ریسکیو پوسٹیں قائم کر دی گئی ہیں۔تمام سیکٹرز پر ریسکیو آلات اور کشتیاں موجود ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت امدادی کارروائیاں کی جا سکیں۔ شہر بھر میں جاری بارشوں کے پیش نظر شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بھی ٹیمیں مکمل طور پر فعال ہیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں