- Advertisement -
سیالکوٹ۔27اکتوبر (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق تھانہ کینٹ پولیس کی موثر تفتیش اور شہادتوں کی بدولت منشیات فروشی کے مقدمہ میں ملوث ملزم علی رضا کو عدالت کی طرف سے 9 سال قید اور 80ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سیالکوٹ پولیس عوام کی خدمت اور تحفظ کے لیے دن رات مصروف ہے عوامی شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کیا جا رہا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=517495
- Advertisement -