سیالکوٹ، نجی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا، کولنگ کا عمل جاری

188
Rescue 1122 Mansehra
Rescue 1122 Mansehra

سیالکوٹ۔8جون (اے پی پی):سیالکوٹ ریسکیو 1122 نے پکا ڈیفنس روڈ پر نجی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔ترجمان ریسکیو 1122کے مطابق ابتدائی اطلاع کے مطابق نجی فیکٹری کی تیسری منزل میں کباڑ سامان کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگ گئی ،

کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو کی فائر ویکل و فائر فائٹر نے فوری جائے حادثہ پر ریسپانس کیا،ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر پیشہ ورانہ طریقہ سے فائر فائٹنگ کرتے ہوئے آگ پر قابو پاکر مزید نقصان سے بچا لیا ۔