سیالکوٹ ۔ 20 مارچ (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے موٹر سائیکلوں پر ویلنگ کرنے والے پانچ نوجوان موٹر سائیکلوں سمیت گرفتار کر لیے۔ترجمان سیالکوٹ پولیس کیمطابق تھانہ سول لائن کے علاقہ سے پولیس نے موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرنے والے نوجوان ہمدان، تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ سے ون ویلنگ کرنے والے زاہد بوٹا اور شاہد بوٹا، تھانہ کوٹلی سید امیر کے علاقہ سے محسن علی، تھانہ ائیر پورٹ کے علاقہ سے عبدالرحمن کو گرفتار کرکے انکی موٹر سائیکلیں قبضہ میں لی اور مقدمات درج کرکے تفتيش شروع کردی۔