سیالکوٹ۔ 12 اگست (اے پی پی):سیالکوٹ میں ایک ٹریفک حادثے میں تین بھائی شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق یہ حادثہ سیالکوٹ وزیرآباد روڈ پر اڈہ بیگووالہ کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک نامعلوم تیز رفتار لوڈر رکشے نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری اور موقعے سے فرار ہو گیا۔
حادثے کے نتیجے میں موثر سائیکل پر سوار تینوں افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ منتقل کر دیا ،زخمی ہوئے والوں میں 16 سالہ مدثر ولد حبیب اللہ، 10 سالہ گلفام مصطفیٰ ولد حبیب اللہ اور 8 سالہ عبد الوہاب ولد حبیب اللہ شامل ہیں۔