سیالکوٹ، پولیس نے بجلی چوری کرنے والے شخص کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

157
Arrested
Arrested

سیالکوٹ۔25جولائی (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری کرنے والے شخص کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔

تھانہ لوڑحکی کے علاقہ سلوکی سے پولیس نے ایس ڈی او گیپکو کی رپورٹ پر ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری کرنے والےضیغم شاہ نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا ہے جبکہ مذید تفتیش جاری ہے۔