سیالکوٹ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایس ڈبلیو ایم سی کا نالہ بھیڈ کا دورہ، صفائی ستھرائی کے کام کا جائزہ لیا

279

سیالکوٹ۔29جون (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسرسیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف نواز نے سیالکوٹ کے مین نالہ نالہ بھیڈ کی صفائی ستھرائی کے کام کا جائزہ لیا اور زونل انچارج کو اس حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مون سون کی آمد آمد ہے جس کے پیش نظر لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کے لیے برساتی نالوں کی صفائی ستھرائی کا عمل بھرپور انداز میں جاری ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری اور بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔