سیالکوٹ، کاشتکاروں کوپیاز کی نرسری کی کاشت رواں ماہ کے دوران مکمل کرنے کی ہدایت

112
Bear onions
Bear onions

سیالکوٹ۔19نومبر (اے پی پی):محکمہ زراعت سیالکوٹ نےکاشتکاروں کو پیاز کی نرسری کی کاشت رواں ماہ کے دوران مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع)سیالکوٹ ڈاکٹر رانا قربان علی خان نے کہا ہے کہ معتدل وخشک موسم پیازکی زیادہ پیداوارکے لئے انتہائی موزوں ہے لہذاکاشتکاررواں ماہ کے دوران نرسری کی کاشت مکمل کرلیں تاکہ دسمبر اور جنوری میں نرسری کی کھیتوں میں منتقلی یقینی ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ایکڑ رقبے پرپیازکی کاشت کی غرض سے پنیری تیار کرنے کےلئے 3کلوگرام بیج اور 4سے5 مرلے زمین درکار ہوتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پنیری کاشت کرنے کےلئے زمین کو اچھی طرح تیارکرتے ہوئے چھوٹی چھوٹی مستطیل نماکیاریاں بنانی چاہیں اور کاشتکار ان کیاریوں میں 7سے 10سینٹی میٹر یا 3تا 4انچ،3سے4سینٹی میٹر یا ایک انچ کے فاصلے پر گہری لائنیں لگاکر ان میں بیج کاشت کریں اور بیج کے اوپرپتوں کی گلی سڑی کھاد ڈال دیں جس کے بعد اسے سرکنڈے یاپرالی وغیرہ سے ڈھانپ دیاجائے اور فوارے سے اس طرح آبپاشی کی جائے کہ پانی کیاریوں میں کھڑا بھی نہ ہو اورنمی بھی برقرار رہے۔