سیالکوٹ۔8اگست (اے پی پی):سیالکوٹ میں گوہد پور روڈ پرکھڑےبرساتی پانی کو سکر مشین کی مدد سے کلیئر کروادیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین کی خصوصی ہدایات پر چیف ایگزیکٹو آفیسر سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف نواز نے اپنی زیرنگرانی ایس ڈبلیو ایم سی کی آپریشن ٹیم کی مدد سے گوہد پور روڈ پرکھڑےبرساتی پانی کو سکر مشین کی مدد سے کلیئر کروایا اور شہریوں کو پریشانی سے نکالا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا کہنا تھا کہ ہمارے ادارے اور ہمارے ورکرز کا مقصد عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہے جس کے لیے ہم ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں۔