سیالکوٹ ۔ 15 نومبر (اے پی پی):سیالکوٹ میں نامعلوم ملزم نے 11سالہ کم عمر بچے کو گلا دبا کر قتل کردیا۔ تھانہ کوٹلی سیدا میر پولیس کے مطابق تھانہ کوٹلی سیدا میر کے علاقہ صالح پور میں ملزم نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اشرف کے11سالہ بیٹے علی شان کو گلا دبا کر قتل کردیا او ر فرار ہو گیا۔
پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا ہے اور اشرف کی رپورٹ پر نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔