سیالکوٹ سی ای او سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی( ایس ڈبلیو ایم سی) و ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی سیالکوٹ سلمان احمد لون کی خصوصی ہدایات پر منیجر کمیونیکیشن فہد جاوید نے یونین کونسل پکا گڑھا اور کوٹلی بہرام کا تفصیلی دورہ کیا
سیالکوٹ ، ایس ڈبلیو ایم سی شہریوں کو صفائی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہے، فہد جاوید

مزید خبریں
سیالکوٹ ۔ 14 جولائی (اے پی پی):سیالکوٹ سی ای او سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی( ایس ڈبلیو ایم سی) و ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی سیالکوٹ سلمان احمد لون کی خصوصی ہدایات پر منیجر کمیونیکیشن فہد جاوید نے یونین کونسل پکا گڑھا اور کوٹلی بہرام کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں جاری صفائی آپریشن اور فیلڈ میں انجام دی جانے والی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران صفائی کے معیار، ویسٹ کلیکشن، عملے کی کارکردگی اور مجموعی صفائی انتظامات کا معائنہ کیا گیا۔ فہد جاوید نے موقع پر موجود عملے سے گفتگو کرتے ہوئے ہدایت کی کہ صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے اور شہریوں کو بروقت، مؤثر اور معیاری صفائی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہر بھر میں صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تمام فیلڈ ٹیمیں متحرک ہیں اور کسی بھی علاقے میں صفائی کے حوالے سے غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے عملے پر زور دیا کہ وہ ذمہ داری، محنت اور جذبے کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں تاکہ شہریوں کو صاف، ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے ۔منیجر کمیونیکیشن نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سی ای او سلمان احمد لون کی ہدایات کے مطابق صفائی آپریشن کی مسلسل نگرانی جاری رہے گی اور عوام کو بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔








