- Advertisement -
سیالکوٹ۔13اپریل (اے پی پی):سیالکوٹ میں ایک ذہنی معذور بچی ٹرین کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ اگوکی روڈ پر بھابھڑیانوالا پھاٹک پر اس وقت پیش آیا جب ایک ذہنی معذور بچی اپنے گھر کے سامنے ریلوے ٹریک پر چلتے ہوئے وزیرآباد سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کی زد میں آ گئی۔ 12 سالہ متاثرہ ذہنی معذور ماہ نور زوجہ محمد کاشف نامی بچی کو ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ منتقل کر دیا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=581222
- Advertisement -