سیالکوٹ۔25اگست (اے پی پی):سیالکوٹ میں تھانہ سول لائن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کو گرفتارکر لیا ہے۔
ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق تھانہ سول لائن پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 677/24 جرم 324/34 ت پ تھانہ بمبانوالہ کے ملزم محمد وقاص ولد محمد ناصر کو گرفتار کر کے متعلقہ تھانہ بمبانوالہ کے حوالے کر دیا ہے۔