سیالکوٹ ، ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 3رکنی گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

157
Criminals arrested
Criminals arrested

سیالکوٹ۔ 05 دسمبر (ے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 3رکنی گینگ سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا۔

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ رانا عمر فاروق کی خصوصی ہدایات پر ضلع سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور راہزنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر ڈی ایس پی سٹی سرکل طارق محمود کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ حاجی پورہ انسپکٹر نعمان احمد بٹر نے سی آئی اے پولیس ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سیف سٹی کیمرہ جات کی مدد سے تین رکنی نوشیر وان گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا۔

جن میں نوشیروان ، آصف جاوید ، صادق عرف فاروق شامل ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان اسلحہ کے زور پر بنک سے کیش لیکر جانے والے شہریوں سے نقدی، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان چھینتے اور فرار ہو جاتے تھے،دوران تفتیش ملزمان سے 10 مقدمات ٹریس ہوئے اور ان کے قبضہ سے مال مسروقہ میں نقدی 13لاکھ 34ہزار روپے ،4 قیمتی سمارٹ موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز 03 عدد پسٹل 30 بور معہ متعدد گولیاں برآمد کی گئیں ہیں۔

گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے، جن سے مزید برآمدگی عمل میں لائی جائے گی۔اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ رانا عمر فاروق نے پولیس ٹیم میں شامل تمام افسران و ملازمان کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔