سیالکوٹ میں ” اب گاؤں چمکیں گے ” مہم جاری ، مختلف علاقوں سے کوڑے کے ڈھیر ختم کر دیئے گئے

163
اب گائوں چمکیں گے

سیالکوٹ۔31اگست (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر” اب گاؤں چمکیں گے ” مہم جاری ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تحصیل پسرور میں بڈیانہ، تحصیل سیالکوٹ میں عدالت گڑھا یونین کونسلوں کے علاقہ سے کوڑے کرکٹ کے ڈھیر ختم کر دیے گئے۔

ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان کی زیر نگرانی اسسٹنٹ کمشنر پسرور قمر محمود منج کی سربراہی میں سینی ٹیشن ٹیم نے قبرستان کے سامنے اور یونین کونسل کے ساتھ گندگی کے ڈھیر کو صاف کر دیا گیا ہے جبکہ اینٹی انکروچمنٹ سکواڈ نے تجاوزات ختم کر دیں۔دریں اثناء اے سی سیالکوٹ غلام سرور نے بتایا کہ سیالکوٹ میں عدالت گڑھا کے علاقہ سے کوڑا کرکٹ اٹھا کر ڈمپنگ پوائنٹ تک پہنچا دیا گیا جبکہ ڈرینز کی بھی صفائی کی گئی ہے۔