سیالکوٹ۔13اکتوبر (اے پی پی):سیالکوٹ میں ایک شخص ٹرین کی زد میں آ کر زخمی ہو گیا ہے ۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ عدالت گڑھا روڈ پر بھابڑیانوالہ پھاٹک پرپیش آیا ۔
ٹرین کے عملے نے بتایا کہ متاثرہ شخص ریلوے پھاٹک کے قریب بیٹھا ہوا تھا، ٹرین ڈرائیور نے بار بار ہارن دیا لیکن وہ سائیڈ پر نہیں ہواجس کی وجہ سے ٹرین کے ساتھ ٹکرا کرزخمی ہو گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر 23 سالہ ولیدکو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ منتقل کر دیا ہے۔