سیالکوٹ میں بھی مفکر پاکستان ، شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کا 143واں یوم پیدائش قومی جوش و جذبے سے منایا گیا

سیالکوٹ۔9نومبر (اے پی پی):ملک بھر کی طرح سیالکوٹ میں بھی مفکر پاکستان ، شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کا 143واں یوم پیدائش قومی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ذیشان جاوید نے یوم اقبال میں مقامی چھٹی کا اعلان کی۔ تعلیمی اداروں اور صوبائی دفاتر سمیت تمام سیشن و سول عدالتیں ضلع سیالکوٹ کی حدود میں بند رہے۔یوم اقبال کی تقریبات کا آغاز ڈاکٹر علامہ محمد …

سیالکوٹ۔9نومبر (اے پی پی):ملک بھر کی طرح سیالکوٹ میں بھی مفکر پاکستان ، شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کا 143واں یوم پیدائش قومی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ذیشان جاوید نے یوم اقبال میں مقامی چھٹی کا اعلان کی۔ تعلیمی اداروں اور صوبائی دفاتر سمیت تمام سیشن و سول عدالتیں ضلع سیالکوٹ کی حدود میں بند رہے۔یوم اقبال کی تقریبات کا آغاز ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی جائے پیدائش اقبال منزل میں نماز فجرباجماعت صاحبزادہ حامد رضا(سابق وزیر آزاد کشمیر ) کی امامت میں ادا کی گئی۔ قرآن خوانی کے بعد ملک وقوم کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں گی گئیں۔ وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی عثمان ڈار، صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن پنجاب چودھری محمد اخلاق، ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد علوی نے علامہ اقبال کے والدین اور بیٹی کی قبریں واقع قبرستان امام علی الحق شہید پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر یں چڑھانے کے بعد ان کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔اس موقع پر سابق صدر ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ ملک اشرف، سی ای او ایم سی ایس فیصل شہزاد، ایم او فنانس ثقلین ، ریجنل آفیسر ایمرجینسی سروسز کمال عابد، ڈی او ایمرجینسی نویداقبال ،ذوالفقار بھٹی، خواجہ عارف، حافظ اصغر علی چیمہ اور چودھری ارشد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ علامہ محمد اقبال کی قبر پر فاتحہ خوانی کے بعدوزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار، صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن پنجاب چودھری محمد اخلاق، ڈپٹی کمشنر ذیشان جاویداور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد علوی اقبال منزل پہنچیں جہاں اسکاوٹ کے دستے نے مہمانوں کو سلامی پیش کی۔مہمانوں نے صدر ایوان صنعت وتجارت سیالکوٹ قیصر اقبا ل بریار اورسینئر نائب صدرخرم بٹ کے ہمراہ اقبال منزل میں کیک کاٹا۔عثمان ڈار ، چودھری محمد اخلاق ، ڈی سی ذیشان جاوید اور صدر ایوان صنعت وتجارت سیالکوٹ قیصر اقبال بریار نے موقع پر موجود میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے عزم کا اظہار کیا کہ وطن عزیز کو حقیقی معنوں میں قائد اور اقبال کا پاکستان بنانے کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور جانفشانی سے انجام دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو اسلامی اور فلاحی ریاست بنانے کیلئے اقبال کے افکار ہم سب کیلئے مشعل راہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اقبال کا پیغام خودی عام کرنے کی ضرورت ہے بالخصوص نوجوانوں کو جدوجہد مسلسل کی ترغیب دیتی ہے اور ناکامیوںسے گھبرانے کی بجائے بار بار کوشش کی سہی کرنے کا حوصلہ عطا کرتی ہے۔بعد ازاں و زیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار، صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن پنجاب چودھری محمد اخلاق، ڈپٹی کمشنر ذیشان جاویداور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد علوی نے علامہ اقبال لائبریری کے دورہ کے دوران سبزہ زار میں پودے لگانے کے بعد محکمہ ایجوکیشن کے زیر اہتمام گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کینٹ میں زیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی عثمان ڈار، صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن پنجاب چودھری محمد اخلاق اورڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے یوم اقبال کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہحکیم الامت ،مفکرِ ملت ،شاعرِ مشرق،نباضِ فطرت،عاشق رسول حضرت علامہ محمد اقبال عالم اسلام کے ایک عظیم رہنما تھے جنہوں نے ہر زمانے کی مظلوم و مقہور قوم کو پیغام ِ حریت دیا آپ نے پسے ہوئے طبقات کی نمائندگی کی آپ کی شاعری آفاقی شاعری ہے آپ نے نوجوانوں کو پیغام عمل دیا اور اسلامیانِ ہند میں ایک علیحدہ اسلامی نظریاتی مملکت کے حصول کی تڑپ پیدا کی۔ مہمان مقررین کا کہنا تھا کہ حضرت علامہ اقبال ایسے نظامِ تعلیم سے نفرت اور بیزاری کا اظہار کرتے ہیںجو دین اور سیاست کو دو الگ شعبہ ہائے حیات قرار دیتا ہے وہ ایک ایسے نظامِ تعلیم کے متمنی ہیںجو نسلِ نو کو آزادی کا علمبردار بنا سکے وہ جذبہ آزادی کے احیاءکے لیئے ایسے نظامِ تعلیم کو ضروری سمجھتے ہیں جو نوجوان نسل میں جذبہ خودی کو اجاگر کر سکے۔ حضرت علامہ محمد اقبال اپنے مجوزہ نظامِ تعلیم کے ذریعے وسیع تر انسانی اتحاد کے قائل ہیں وہ محدود نسلی، سیاسی،طبقاتی اور جغرافیائی تعصبات کو مٹا کر عالمی امن، انسانی رواداری اور عدل و انصاف کو عام کرنا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت علامہ محمد اقبال کے پیغام کو عام کر کے معاشرہ میں امن و محبت اور اخوت و مساوات کا ماحول قائم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے پیغام کو طلبہ تک پہنچائیں اور انہیں اقبال کے شاہین اور مرد مومن بنانے کے لیئے اپنا کردار مستعدی سے سر انجام دیں، اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن مقبول احمد شاکر،ڈی ای او ایجوکیشن الطاف حسین شیخ،ارشد علی،میڈم زرینہ شاہد،فرزانہ ناصر،ماہر تعلیم عاشق حسین صدیقی اور اے ای او رانا شہباز حسین بھی موجود تھے۔