سیالکوٹ۔17جنوری (اے پی پی):سیالکوٹ میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ ترجما ن ریسکیو 1122 کے مطابق سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے علاقے چونگی نمبر 6میں تیز رفتار ڈمپر نے مخالف سمت سے آنے والے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 19سالہ نوجوان بلاول زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے موقع پر جاں بحق ہو گیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے جائے حادثہ پہنچ کر ضروری کارروائی کے بعد نعش کو متعلقہ تھانہ پولیس کے سپرد کر دیا۔