سیالکوٹ میں سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انعقاد

105
سیالکوٹ میں سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انعقاد

سیالکوٹ۔2نومبر (اے پی پی):سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے علاقہ ِ دھیدووالی میں تاریخی سیرت النبی ﷺ کانفرنس گزشتہ رات منعقد ہوئی۔ دعوت اسلامی کے زیر انتظام چلنے والے مدرسہ فیضانِ زم زم کے زیر اہتمام ہونے والی اس سیرت النبی ﷺ کانفرنس میں ملک کے معروف علمائے کرام و پیران عظام نے شرکت کی ۔

بعداز نمازِ عشا نزد جامع مسجد لاثانی پروگرام کے اختتام پر دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام چلنے والے مدرسہ فیضانِ زم زم سے 10 فارغ التحصیل حفاظ کرام جنہوں نے ایک نشست میں مکمل قرآن پاک سنایا انہیں 10ہنڈا CD70موٹر سائیکل انعام میں دی گئیں اور حاضرین میں ایک خوش نصیب کو بذریعہ قرعہ اندازی ایک عمرہ کا ٹکٹ بھی دیا گیا ۔