سیالکوٹ میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر تک پہنچ گیا

127

سیالکوٹ۔ 10 جنوری (اے پی پی):سیالکوٹ میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر تک پہنچ گیا ہے۔

ڈی ایس پی ٹریفک پولیس سیالكوٹ عدنان قاسم نے كہا كہ دھند کے دوران ڈرائیونگ احتیاط سے کریں اور ہیڈ لائٹس آن رکھیں۔پولیس ترجمان کے مطابق ڈی ایس پی ٹریفک پولیس سیالکوٹ عدنان قاسم نے کہا ہے کہ ان دنوں سیالکوٹ اور ملحقہ علاقے شدید دھند کا شکار ہیں جس سے حادثات بڑھ رہے ہیں ۔

انہوں نے ڈرائیورزکو ہدایت کی کہ دھند کی صورت میں گاڑی کو احتیاط سے چلائیں، ہیڈلائٹس آن رکھیں، فوگ لائٹس کا استعمال کریں، مناسب رفتار سے سفر کریں،اوورٹیک سے اجتناب کریں، موڑ مڑتے وقت احتیاط کریں اور اگلی گاڑی سے درمیانی فاصلے خشک موسم کی نسبت زیادہ رکھیں۔انہوں نے کہا کہ دھند میں اپنی اور اپنے پیاروں کی جان کی حفاظت کریں اور ٹریفک پولیس محفوط سفر کےلئے آپ کی معاون ہے۔