26 C
Islamabad
پیر, مارچ 17, 2025
ہومضلعی خبریںسیالکوٹ میں نماز تراویح کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے...

سیالکوٹ میں نماز تراویح کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے

- Advertisement -

سیالکوٹ۔ 17 مارچ (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ فیصل شہزاد کی ہدایات پرسیالکوٹ پولیس کی جانب سے رمضان المبارک میں نماز تراویح میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔

سرکل افسران کی طرف سےدورہ کے دوران مساجد کی سکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور سکیورٹی پر تعینات افسران و جوانوں کو ضروری ہدایات دیں۔

- Advertisement -

قبل ازیں ڈی ایس پی طارق محمود ڈھڈی نے لہائی بازار اورمین بازار کا دورہ کیا، تاجر برادری سمیت دیگر سٹیک ہولڈرز سے ملاقات کی اور شہر میں پارکنگ، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے حوالہ سے انتظامات کا جائزہ لیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573351

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں