سیالکوٹ۔16نومبر (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ اگوکی ٰ نے مخبر کی اطلاع پر ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش کاکا کے قبضہ سے 2 کلو 240 گرام چرس برآمد کر کے مزید تفتیش پر ملزم کے ڈیرہ پر چھاپہ مارا اور شراب کی 224 بوتلیں بھی برآمد کر لیں۔ ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں شراب کی سپلائی کرنا تھی۔