راولپنڈی۔16نومبر (اے پی پی):مینز نیشنل سلیکشن کمیٹی نے فاسٹ بولر احمد بشیر کو سری لنکا اے کے خلاف دوسرے چار روزہ میچ کے لیے پاکستان شاہینز اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے جو 18 نومبر بروز پیر سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہو گا، احمد بشیر کو محمد وسیم جونیئر کی جگہ شامل گیا ہے ، محمد وسیم جونیئر قائد اعظم ٹرافی کے دوسرے میچ کے دوران انجری کے …
مینز نیشنل سلیکشن کمیٹی نے فاسٹ بولر احمد بشیر کو سری لنکا اے کے خلاف دوسرے چار روزہ میچ کے لیے پاکستان شاہینز سکواڈ میں شامل کر لیا
راولپنڈی۔16نومبر (اے پی پی):مینز نیشنل سلیکشن کمیٹی نے فاسٹ بولر احمد بشیر کو سری لنکا اے کے خلاف دوسرے چار روزہ میچ کے لیے پاکستان شاہینز اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے جو 18 نومبر بروز پیر سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہو گا، احمد بشیر کو محمد وسیم جونیئر کی جگہ شامل گیا ہے ،
محمد وسیم جونیئر قائد اعظم ٹرافی کے دوسرے میچ کے دوران انجری کے باعث سری لنکا اے کے خلاف پہلے میچ سے بھی باہر ہو گئے تھے اور اب وہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور رپورٹ کریں گے۔ وسیم جونیئر کی تازہ ترین انجری کا تعلق پہلے بین الاقوامی کرکٹ کے دوران ہونے والی انجری سے نہیں ہے، وسیم پیر کو تازہ ترین انجری کے لیے اپنی بحالی کا کام دوبارہ شروع کریں گے۔









