سیالکوٹ پولیس کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری

83
سیالکوٹ، پنجاب پولیس میں بھرتی ہونے والے امیدواروں کا دوڑ ٹیسٹ (کل) ہو گا

سیالکوٹ۔ 03 جنوری (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے 2024 میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق سیالکوٹ پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق کی قیادت میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کے دوران 10642 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا

،انٹر پول پولیس کی مدد سے بیرون ملک فرار ہونے والے 21 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،

ناجائز اسلحہ کے 2433 مقدمات درج کیے اور 2514 پستول و رائفلیں برآمد کیں اور منشیات کے 2563 مقدمات درج کیے اور 2200 کلو گرام منشیات برآمدکی جبکہ 270 ملین سے زائد رقم ریکور کی۔