سیالکوٹ پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا اور منشیات برآمد کرلی ہے۔ سیالکوٹ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے
سیالکوٹ پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائی ،ملزم گرفتار ،منشیات برآمد

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 24 جولائی (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا اور منشیات برآمد کرلی ہے۔ سیالکوٹ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ، تھانہ سٹی ڈسکہ کے ایس ایچ او تعمان احمد بٹر نے مخبر خاص کی اطلاع پر سٹیڈیم روڈ پر کارروائی کرکے منشیات فروش کامونکی کے رہائشی محمد شکیل بٹ سے چرس سمیت گرفتار کرلیا اور مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ملزم سے تین سلیب میں لپٹی 1020 گرام،1093 گرام اور 1018 گرام ٹیپ میں لپیٹی ہوئی ٹوٹل 3 کلوایک سو 31 گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔








