سیالکوٹ پولیس کی کارروائی، دو ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

100

سیالکوٹ۔ 09 فروری (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دوملزمان کو گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ اتوار کو ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق تھانہ سول لائن پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے

دو ملزمان کے قبضے سے ناجائز اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ تھانہ سول لائن پولیس نے دوران کارروائی ملزمان بابر اور عثمان سے دو عدد پسٹل 30 بور معہ متعدد گولیاں برآمد کر کے گرفتار کر لیا ہے۔