سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،2 ملزمان گرفتار

138
Pickpocket gang arrested
Pickpocket gang arrested

سیالکوٹ۔ 16 اگست (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان گرفتار کر لئے ۔ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق تھانہ ستراہ پولیس کی جرائم پیشہ اور منشیات فروش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم نوید کے قبضہ سے 1660 گرام چرس جبکہ ملزم ایاز کے قبضہ سے 1 عدد پسٹل 30 بور معہ متعدد گولیاں برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔