سیالکوٹ پولیس کی کارروائی ، ڈرون کیمرے کی مدد سےدرجنوں پتنگ باز گرفتار

148
ملتان پولیس کا شہر میں پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے کریک ڈاؤن کا فیصلہ

سیالکوٹ۔28جنوری (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے ڈرون کیمرے کی مدد سے 2 دن میں درجنوں پتنگ باز گرفتار کر لیے۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق پولیس نے ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے متعدد پتنگ باز گرفتار کر لیے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ ڈرون کیمرے کی مدد سے گرفتار ہونے والے پتنگ بازوں کو جوڈیشل کیا جاتا ہے اور متعلقہ عدالت میں پیش کیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پتنگ بازی اور ڈور پھرنے کے واقعات سے متعدد موٹرسائیکل سوار زخمی جبکہ کئی جانیں بھی ضائع ہو چکی تھیں لیکن اب سیالکوٹ پولیس نے ڈرون ٹیکنالوجی کی مدد سے اس مسئلے پربڑی حد تک قابو پا لیا ہےاور فوٹیجز میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی پتنگ باز ڈرون کیمرے کو دیکھتے ہیں چھتوں سے نیچے بھاگ جاتے ہیں۔ ڈرون کیمروں کی مدد سے تھانہ سول لائن ، تھانہ حاجی پورہ اور تھانہ مراد پور کے علاقوں میں متعدد پتنگ بازوں کی گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں۔