سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز میں یوم دفاع کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

سیالکوٹ۔3ستمبر (اے پی پی):سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز میں یوم دفاع کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی۔ چائلڈ سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن(سی ایس ڈی او) کے زیر اہتمام ہونے والی یوم دفاع کی اس تقریب میں صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز عبدالغفور ملک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے آڈیٹوریم میں ہونے والی اس تقریب میں سابق صدور سیالکوٹ چیمبر، سینئر نائب صدر …

سیالکوٹ۔3ستمبر (اے پی پی):سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز میں یوم دفاع کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی۔ چائلڈ سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن(سی ایس ڈی او) کے زیر اہتمام ہونے والی یوم دفاع کی اس تقریب میں صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز عبدالغفور ملک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے آڈیٹوریم میں ہونے والی اس تقریب میں سابق صدور سیالکوٹ چیمبر، سینئر نائب صدر وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز سیالکوٹ مسز گلزیب وقاص اعوان، ایگزیکٹو رکن مس نادیہ قیصر، ایگزیکٹو رکن مس لبنیٰ تبسم ایڈووکیٹ سمیت دیگر اراکین چیمبر نے شرکت کی اور ایک ساتھ مل کر اپنے ملک کے محافظوں کی بہادری کو سلام پیش کیا۔چھوٹے بچوں نے مکتلف ٹیبلوز اور ملی نغمے پیش کر کے حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔