39.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 28, 2025
ہومعلاقائی خبریںسیالکوٹ ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں جنرل پریڈ کا انعقاد،چاک و چوبند دستے...

سیالکوٹ ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں جنرل پریڈ کا انعقاد،چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی

- Advertisement -

سیالکوٹ۔28اپریل (اے پی پی):سیالکوٹ ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ فیصل شہزاد نے پولیس کے چاک و چوبند دستے سے سلامی لی۔ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر سے پولیس افسران و ملازمان،ایلیٹ فورس،ٹریفک پولیس اور لیڈیز اہلکاروں نے جنرل پریڈ میں شرکت کی۔

ڈی پی او سیالکوٹ نے پریڈ کا معائنہ کیا اور جوانوں کا ٹرن آوٹ چیک کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پریڈ پولیس فورس کے جوانوں کو جسمانی و ذہنی طور پرمضبوط رکھتی ہے۔جنرل پریڈ کا مقصد پولیس اہلکاروں کی فزیکل فٹنس اور ڈسپلن میں بہتری لانا ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588770

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں