:چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ زبیر وٹو کی نگرانی میں شہر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران مستقل اور عارضی تجاوزات کے خاتمے کے لیے بھرپور کارروائی عمل میں لائی گئی۔چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن زبیر وٹو نے بتایا کہ کارروائی کے دوران 3 مستقل تجاوزات مسمار کی گئیں جبکہ 43 عارضی تجاوزات ختم کر دی گئیں
سیالکوٹ کے 43مختلف تجاوزات کے خلاف آپریشن ،سامان ضبط اور بھاری جرمانے

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 05 جون (اے پی پی):چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ زبیر وٹو کی نگرانی میں شہر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران مستقل اور عارضی تجاوزات کے خاتمے کے لیے بھرپور کارروائی عمل میں لائی گئی۔چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن زبیر وٹو نے بتایا کہ کارروائی کے دوران 3 مستقل تجاوزات مسمار کی گئیں جبکہ 43 عارضی تجاوزات ختم کر دی گئیں۔ اس کے علاوہ 10 ترپالیں ضبط کی گئیں اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر 30 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کی انفورسمنٹ ٹیمیں شہر بھر میں روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور عوامی راستوں، فٹ پاتھوں اور سرکاری اراضی پر کسی قسم کا ناجائز قبضہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ تجاوزات شہریوں کی آمدورفت میں رکاوٹ اور ٹریفک مسائل کا باعث بنتی ہیں، اس لیے ان کے خاتمے کے لیے بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔
چیف آفیسر زبیر وٹو نے واضح کیا کہ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی ہدایات کے مطابق تمام انفورسمنٹ افسران کو روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ میں موجود رہ کر تجاوزات کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ شہر کو تجاوزات سے پاک رکھا جا سکے۔انہوں نے دکانداروں اور تاجروں سے اپیل کی کہ وہ اپنی مقررہ حدود کے اندر کاروباری سرگرمیاں انجام دیں، سامان سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر نہ رکھیں اور عمارتوں کے سامنے موجود سیٹ بیک ایریا کو پارکنگ کے لیے خالی رکھیں تاکہ شہریوں کو سہولت میسر آسکے اور ٹریفک کی روانی برقرار رہے۔چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے جاری کریک ڈاؤن آئندہ بھی بلا تعطل جاری رہے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔








