سیالکوٹ15مئی( اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناںوکنونیئر سیالکوٹ سٹی کورونا ریلیف فنڈ مینجمنٹ کمیٹی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ سیالکو ٹ سٹی میں 40 ہزار سے زائد افراد کو عید الفطر سے پہلے 5،5 ہزار روپے دئیے جائیں گے جس کے لئے سیالکوٹ کے مخیر حضرات ،صنعتکاروں اور انتظامیہ کے مشکور ہیں جنہوں نے انتہائی کم وقت میں سٹی کرونا ریلیف فنڈ میں بھرپور تعاون …
سیالکو ٹ سٹی میں 40 ہزار سے زائد افراد کو عید الفطر سے پہلے 5،5 ہزار روپے دئیے جائیں گے’ سیالکوٹ کے مخیر حضرات، صنعتکاروں اور انتظامیہ کے مشکور ہیں ‘ عثمان ڈار

مزید خبریں
سیالکوٹ15مئی( اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناںوکنونیئر سیالکوٹ سٹی کورونا ریلیف فنڈ مینجمنٹ کمیٹی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ سیالکو ٹ سٹی میں 40 ہزار سے زائد افراد کو عید الفطر سے پہلے 5،5 ہزار روپے دئیے جائیں گے جس کے لئے سیالکوٹ کے مخیر حضرات ،صنعتکاروں اور انتظامیہ کے مشکور ہیں جنہوں نے انتہائی کم وقت میں سٹی کرونا ریلیف فنڈ میں بھرپور تعاون کیا’ سٹی کرونا ریلیف فنڈ میں رقم اکٹھا کرنے کا جو ٹارگٹ تھا اس کے نزدیک ترین پہنچ چکے ہیں جو کہ بہت بڑی کامیابی ہے ‘ یہ رقم انتہائی شفاف طریقہ سے مستحق شہریوں میں عید الفطر سے قبل تقسیم کی جائے گی تاہم غریب اور مستحق افراد عید الفطر کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں ۔ان خیالات کا اظہار وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناںوکنونیئر سیالکوٹ سٹی کورونا ریلیف فنڈ مینجمنٹ کمیٹی عثمان ڈار نے سٹی کورونا ریلیف کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرسٹی کورونا ریلیف فنڈ مینجمنٹ کمیٹی کے جنرل سیکرٹری زین علی شبیر اور ممبران چوہدری محمد اخلاق صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سید علی نجم گیلانی،صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس ملک محمد اشرف، چیئرمین ائیر سیال فضل جیلانی، چیئرمین ڈرائی پورٹ نوید اقبال شیخ ، صدر انجمن تاجران غلام مجتبیٰ مہر ، قیصر بریار، عمر میر، حافظ جنید ، احسن نعیم، ذوہیر بابر، اقبال سونی، عابد قریشی ،خاور انور خواجہ، چیئرمین ریڈی میڈ گارمنٹس، چیئرمین سرجیکل ایسوسی ایشن اور چیئرمین سپورٹس گڈز ایسوسی ایشن ، آل ایسوسی ایشن کے چیئرمینوں ،سیکرٹری اطلاعات و نشریات سٹی ڈسٹرکٹ میاں اعجاز جاویدودیگر بھی موجود تھے۔ عثمان ڈار نے کہا کہ سیالکوٹ کے صنعتکار مشکل کی گھڑی میں جس طرح حکومت کا ساتھ دے رہی ہے وہ قابل تحسین ہے جبکہ مخیر حضرات نے جس سے دل کھول کر سٹی کرونا ریلیف فنڈ میں رقم عطیہ کی اس کی کوئی مثال نہیں ہے ۔







