سید حسنین حیدر بطور سیکرٹری سینیٹ ذمہ داریاں نبھائیں گے

138
سینیٹ اجلاس، پاکستان انٹگریٹی ان پبلک لائف بل 2024 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کی میعاد میں 60 ایام کار کی توسیع کی منظوری
سینیٹ اجلاس، پاکستان انٹگریٹی ان پبلک لائف بل 2024 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کی میعاد میں 60 ایام کار کی توسیع کی منظوری

اسلام آباد۔1مئی (اے پی پی):سید حسنین حیدر بطور سیکرٹری سینیٹ ذمہ داریاں نبھائیں گے ۔ سینیٹ سیکرٹریٹ نے اس سلسلے میں باقاعدہ آفس آرڈر جاری کر دیا ہے۔

سینیٹ سیکریٹریٹ کے میڈیا ڈائریکٹوریٹ سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق سید حسنین حیدر اس سے پہلے بطور اسپیشل سیکرٹری بی پی ایس۔ 22 خدمات انجام دے رہے تھے۔

سید حسنین حیدر گزشتہ بیس سال سے سینیٹ سیکریٹریٹ سے وابستہ ہیں،سید حسنین حیدر قانون سازی اور انتظامی امور کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔سید حسنین حیدر سینیٹ سیکریٹریٹ کے سب سے سینئر آفیسر ہیں۔